صحافی پر جھوٹا مقدمہ کرانیکی کوشش‘ شہریوں‘ جرنلٹس کا اعجاز سلطان بندیشہ کیخلاف احتجاج

  صحافی پر جھوٹا مقدمہ کرانیکی کوشش‘ شہریوں‘ جرنلٹس کا اعجاز سلطان بندیشہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لڈن(نامہ نگار) لڈن میں حلقہ پی پی 232کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے خلاف شہریوں اور صحافیوں نے احتجاج کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ جنہوں نے تھانہ اور کچہری کی سیاست کی ہے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جب کہ اس موقع پر صدرلڈن پریس کلب نے کہاکہ ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے ہمیشہ تھانہ کچہری کی سیاست کی صحافی پر جھوٹا مقدمہ کروانے کی کوشش کی، صحافی کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے موضع خانگڑھ اسلام کو ٹاؤن کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے عوام کی آواز مقتدر طبقہ تک پہنچائی اور حق اور سچ کی صحافت کی جس پر اعجاز سلطان بندیشہ بپھر گیا۔
مقدمہ