جلالپور میں تعینات متنازعہ ججز کا جتوئی ‘تاندلیانوالہ تبادلہ

      جلالپور میں تعینات متنازعہ ججز کا جتوئی ‘تاندلیانوالہ تبادلہ

  

جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جمعہ کی شام کو جلالپور میں تعینات سول ججز مدثر حیات اور اعظم خان سمیت 12 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں مذکورہ دونوں ججز کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر جلالپور بار ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز 2 روزہ ہڑتال شروع کی ہوئی تھی۔ جمعہ کی شام لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مدثر حیات کو جلالپور سے جتوئی اور محمد اعظم خان کو تاندلیانوالہ ٹرانسفر کیا گیا ہے‘ ان دونوں کی جگہ محمد احسن اور محمد حنیف کو جوڈیشل کمپلیکس جلالپور میں تعینات کیا گیا ہے‘ تبادلوں کے احکامات جاری ہونے سے قبل سول جج محمد احسن رحیم یار خان اور محمد حنیف تاندلیانوالہ میں تعینات تھے۔

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -