ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کا قیدی نشتر میں جاں بحق ‘ کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے

  ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کا قیدی نشتر میں جاں بحق ‘ کارروائی کے بعد لاش ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کا قیدی نشترہسپتال میں گردے فیل ہونے کے باعث دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق 65سالہ تاج محمد ولد محمد نیاز جوکہ مقدمہ نمبر269/15تھانہ گگو کا سزا یافتہ تھا جیل انتظامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بوریوالا نے 28اپریل 2017میں سزائے موت کی سزا سنائی تاج محمد دو ماہ قبل گردے کے عارضہ میں مبتلا ہوکر ایک ماہ نشتر ہسپتال میںداخل رہ چکا ہے گزشتہ سے پیوستہ روز طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی لے جایا گیاجہاںحالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا گزشتہ روز گردے فیل ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال میںدم توڑ گیا، جیل انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -