نشتر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ‘ مزید 3افراد ہسپتال منتقل

  نشتر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ‘ مزید 3افراد ہسپتال منتقل

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) تین مزید شہری ڈینگی مچھر کے ڈنگ لگنے سے بیمار ہو کر نشتر ہسپتال جا پہنچے ہیں۔رواں سیزن کے دوران متاثرہ شہریوں کی تعداد 52 تک جا پہنچی موسم کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے خطرات بڑھنے لگے ہی۔ اور دن بدن ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں نظر آ رہا ہے۔نشتر ہسپتال میں زہرعلاج۔تین مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔مریضوں کو گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں منتقل کیا گیا تھا جن کی رپورٹ پازیٹو آیی ہے جبکے نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں بھی مزید چھ مریض داخل کیے گیے ییں۔تمام مریضوں کو آسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔ڈینگی کے شبہ میں داخل ہونے والے مریضوں میں 3 کا تعلق ملتان سے ہے جبکے 1 مریض کا تعلق مظفرگڑھ اور 2 کا تعلق خانیوال سے ہے۔نشتر ہسپتال کی آسولیشن وارڈ میں 29مریض زیرعلاج ہیں۔نشتر حکام کے مطابق 29 مریضوں میں 26 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جبکے 2 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہے۔ جبکہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال میں اب تک ٹوٹل 29 مریضوں کو ڈینگی بخار کے شبہ میں داخل کیا گیا جن میں سے 26 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے ایک مریض کا ٹیسٹ نیگٹوجبکہ 2 کی رپورٹ ویٹنگ میں ہے۔مزید برآں 4 اکتوبر کی تاریخ میں 6 نئے مریض نشتر میں داخل کئے گئے جس میں 3 پازیٹو ایک نیگٹو اور 2 کی رپورٹ ویٹنگ میں بتائی گئی ہے۔

ڈینگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -