بارش‘ ژالہ باری‘ کپاس‘ کماد‘ دھان کی فصلیں بری طرح متاثر

      بارش‘ ژالہ باری‘ کپاس‘ کماد‘ دھان کی فصلیں بری طرح متاثر

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)حالیہ طوفانی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کپاس،کماد اور دھان کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کپاس،کماد اور دھان کی فصل بری طرح متاثر ہوئی جس سے کسان اور کاشتکار سخت پریشان ہیں کیونکہ کاشتکاروں نے کھاد،بیج،سپرے اور ڈیزل وغیرہ ادھار لے رکھا تھا فصلیں کی تباہی سے اب دکانداروں کے قرضے بھی ادا نہیں ہوتے کاشتکاروں شہاب الدین،عبدالسلام،محمد خالد،نذیر حسین،محمد کاشف،عبدالرؤف،اعظم خان،غلام حسن،محمد جمیل، عابد حسین اور غلام محمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کے زرعی قرضہ جات،آبیانے ودیگر ٹیکس ختم کئے جائیں تاکہ کسانوں کی مشکلات آسان ہو سکیں۔

متاثرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -