حاصل پور: رشتہ تنازعہ پر فائرنگ‘ ایک شخص قتل‘ خاتون شدید زخمی

  حاصل پور: رشتہ تنازعہ پر فائرنگ‘ ایک شخص قتل‘ خاتون شدید زخمی

  

حاصل پور(نامہ نگار)حاصل پور کے نواحی گاؤں چک نمبر12فورڈ واہ تھانہ صدر کی حدودمیں رشتے کے تنازعہ پرمحمدجمیل جاں بحق جبکہ خاتون امام بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امدا کے لیئے وکٹورہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے نور محمد اور جمیل احمد کے دوران عرصہ دراز سے رشتے کا جھگڑا چل رہا تھاکہ جمیل احمد امام بی بی پرمبینہ طور پر نور محمد، محمد جہانگیر، محمدارشاد وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد جمیل ولد علی داد قوم بلوچ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون امام بی بی شدید زخمی ہوئی جس کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا جس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر پورسٹمارم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا اور مقدمہ درج کر لیاہے۔

شدید زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -