آڈٹ کیس: ٹیکس دہندگان کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا حتمی فیصلہ

  آڈٹ کیس: ٹیکس دہندگان کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا حتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو نے ایف بی آر کی ہدایت پر ملتان ریجن سے آڈٹ کے لئیے سلیکٹ ہونیوالے 2106 آڈٹ کیسز کے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آرڈیننس2001ء کے سیکشن 121 کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ہیں ان میں آٹومیٹک  قرعہ اندازی سیکشن /214 سی کے  350 کیسز سیکشن /214 ڈی 1750 کیسز اور سیکشن 177 کے 6 کیسز شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان ٹیکس دہندگان کو آر ٹی او کی جانب متعدد بار آڈٹ نوٹسز جاری کئیے جاچکے ہیں لیکن انہوں نے آر ٹی او سے رجوع نہیں کیا جس پر آر ٹی او حکام نے ان ٹیکس دہندگان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے اور اب تک بڑی تعداد میں نوٹسز جاری کئیے جاچکے ہیں جن ٹیکس دہندگان کو آڈٹ نوٹسز جاری کئیے گئے ہیں ان میں فالکن سکول سمیت سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں خدمات انجام دینے والے تنخواہ دار ملازمین، ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز، ٹیچرز، لیکچرارز، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مختلف شعبہ جات کے افسران و ملازمین و دیگر نجی اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آر ٹی او ملتان نے نوٹس ملنے کے باوجود انکم ٹیکس حکام سے رجوع نہ کرنے پر ان تمام افراد و اداروں کے ذمہ داران کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔۔
نوٹس