ڈیرہ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن‘ 12کاروباری مراکز سیل

  ڈیرہ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن‘ 12کاروباری مراکز سیل

  

ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم تیز ہوگئی ایک روز کے دوران مزید 12 کاروباری مراکز سربمہر کردیے گئے۔سیل کی گئی عمارتوں کی تعداد 107 ہوگئی۔مہم کے دوران ایک کروڑ 36 لاکھ روپے وصول کرلئے گئے.میونسپل پلاننگ آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان محمد خورشید نصیر نے کہا ہے کہ کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ و ریگولیشن برانچ نے نقشہ فیس اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر مزید 12 کمرشل مراکز سربمہر کردیے ہیں۔شاہ سکندر روڈ پر بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے محمد رفیق آٹا چکی،حافظ آٹوز،محمود سپر سٹور،نیو مثالی کیڈٹ سکول،ڈی جی مارٹ،شیخ زاہد مارکیٹ،اسلم پکوان سنٹر،حنان،منان آٹوز اور بسم اللہ شٹرنگ ہاؤس کے علاؤہ محمد ظریف،فیض اللہ اور عبدالکریم کے کاروباری مراکز سیل کردیے گئے ہیں ایک کو وارننگ جاری کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ابتک 107 کاروباری مراکز سیل،دو عمارتیں منہدم اور پانچ مالکان کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر مدثر ریاض ملک،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کو سیل کرنے کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رکھا جائیگا۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -