عبدالقادر گیلانی کی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف پٹیشن

      عبدالقادر گیلانی کی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف پٹیشن

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ لاہور بنچ کے جج جسٹس سردار احمد نعیم نے سابق وزیر اعظم کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کی جانب سے ملتان سے کامیاب حکومتی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کے دائر خلاف الیکشن پٹیشن پر دونوں فریقین کے وکلاء کو دلائل پیش کرنے کے لیے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کی جانب سے ملتان سے کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف الیکشن پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایم این اے نے دوران الیکشن دھاندلی کی اور اثاثہ جات کو چھپایا ہے، اس لیے الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -