قتل کیس‘ دبئی فرار ہونیکی کوشش‘ مرکزی ملزم کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار‘ تفتیش شروع

قتل کیس‘ دبئی فرار ہونیکی کوشش‘ مرکزی ملزم کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار‘ ...

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پولیس تھانہ گدائی نے ہاشم کھوسہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ائرپورٹ سے گرفتار تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزم رجب سہانی نے سابقہ رنجش پر سابق چیئرمین اربن یونین کونسل کے بیٹے ہاشم کھوسہ کو اسکے دفتر میں گھس کر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار ہو گیا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ڈی پی او نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جس نے جدیدٹیکنالوجی سمیت بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیاایس ایچ او گدائی چوہدری علی محمد نے بتایا کہ ملزم رجب شہانی دوبئی فرار ہو رہا تھا جسے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -