اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘موجودہ ارکان اسمبلی کی کارکردگی صفر‘ کریم قسور لنگڑیال

  اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے‘موجودہ ارکان اسمبلی کی ...

  

ماہڑہ شہر (نمائندہ پاکستان) سابق ایم پی اے او پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہڑہ شہر ٹاؤن کمیٹی کا امیدوار کا اعلان اپنے ووٹروں دوستوں اور سیاسی رفقاء کی مشاورت سے کریں گے میرا مشن ایک عام آدمی ووٹر کو ترجیح دینا ہے غریب آدمی کا ساتھ مرتے دم تک رہے گا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اس کے مقابلہ میں موجودہ ایم پی ایز ایم این ایز کی کارکردگی صفر ہے ان سیاستدانوں نے لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست تک محدود کیا ہوا ہے انتقامی ایف آئی آر رکنے کا نام نہیں لے رہی محکمہ پولیس کو اپنا الو سیدھا کر لینا چاہیے ان کا کہنا ہے کہ غریب عوام بے یارو مددگار ہوچکی حلقہ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی دن بدن چوری و ڈکیٹی کے واقعات عام ہو چکے اس موقع پر جام محمد پرویز ماہڑہ, جام محمد عرفان ماہڑہ, سید عمران سلیم شاہ, محمد اجمل ملک, ملک شوکت حسین زرگر, محمد بلال جگنو, محمد عمران دھمرایا, ملک کلیم اللہ جکھڑ, محمد سمیع اللہ, چوہدری احمد, چوہدری عثمان, شاہد خان بلوچ, ظفر حسین قریشی, محمد پرویز بلوچ, محمد اکرم شاہین, جام ممتاز منڈھیرہ, محمد ابوبکر منڈھیرہ و دیگر موجود تھے

قسور لنگڑیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -