یہ وقت حکومت نہیں، بھارت کیخلاف لانگ مارچ کا ہے، گور نر پنجاب

  یہ وقت حکومت نہیں، بھارت کیخلاف لانگ مارچ کا ہے، گور نر پنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومت کے خلاف احتجاج کا نہیں بلکہ بھارت کے خلاف لانگ مارچ اوراسکو دنیا میں بے نقاب کر نے کا ہے امید ہے(ن)لیگ،پیپلزپارٹی سمیت کوئی بھی جماعت مولانافضل الرحمن کے احتجاج میں شر یک نہیں ہوگی۔احتجاجی مظاہرین کے حوالے سے پنجاب میں کیا کر نا ہے فیصلہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کر یں گی۔ہم پر امن احتجاج کے حامی ہیں مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وہ جمعہ کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں بروک اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ اینیمل ڈے سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرگور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور، عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور،تحر یک انصاف کی ایم پی اے عائشہ اقبال، ڈاکٹر ندیم، عائزہ حیدر، عظیم، سارا گنڈاپور، بروک تنظیم کے عہدیداران، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی حمایت کی ہے مگر مولانا فضل الر حمن پر امن احتجاج نہیں لاک ڈاؤن کے ذریعے انتشار پیدا کر نے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں اوراس میں کوئی شک نہیں کہ مولانا فضل الر حمن کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کا کوئی جواز نہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بے گناہ کشمیر یوں کے قتل وغارت اور ان پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔

گور نر پنجاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -