ڈینگی سے بچاؤ‘ مستقل روک تھام کیلئے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں‘ عارف انوار بلوچ

    ڈینگی سے بچاؤ‘ مستقل روک تھام کیلئے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں‘ ...

  

لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن ) صوبائی سیکر ٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ اور اس کی افزائش کی مستقل روک تھام کے لئے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمے چوکس رہیں۔اور ڈینگی کی لاروا کشی میں اپنا مخلصانہ رول ادا کریں۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ضلع لودھراں کو ڈینگی فری ہونے پر ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز انتظامی افسران سی سی او ہیلتھ اور دیگر معاون محکموں کے آفیسرز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا ڈینگی کے انسداد کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے۔قبل ازیں انہوں نے قاسم والہ علاقے میں سر ویلنس ٹیم کے کام کواور لاروا کی موجودگی کو چیک کیا۔دریں اثنا انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے آئیسولیشن وارڈ میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہر ممکن علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عارف انور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -