نشتر: ایم ایس کا سینئر ڈاکٹر کیساتھ نارواسلوک

  نشتر: ایم ایس کا سینئر ڈاکٹر کیساتھ نارواسلوک

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کی جانب سے ہسپتال میں کام کرنے والے انتظامی عہدوں پر فائض سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ ناروا اور ہتک آمیز سلوک میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،انتظامی امور سے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے گزشتہ روز صبح 9 بجے میٹنگ طلب کی اس دوران کہا گہا کہ جمعہ کے بعد دن 3 بجے دوبارہ میٹنگ ہو گی جس پر اے ایم ایس فارمیسی نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے انکی بیٹی بیمار ہے لہٰذا وہ دوبارہ میٹنگ میں نہیں آسکیں اس پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری آپے سے باہر ہو گئے اور سینئر ڈاکٹر کو برا بھلا کہا جبکہ سپریٹینڈنٹ کو فوری طور پر اے ا ایس فارمیسی کو انکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹفیکیشن ٹائپ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،اے ایم ایس فارمیسی ایم ایس کی جانب سے ہتک آمیز رویہ کا سامنا کرنے کے بعد کمرے سے اٹھ کر چلے گئے،بعدازاں ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو،ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ سمیت دیگر انتظامی افسران نے ایم ایس کے روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری کو کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران انتظامی افسران دن رات ایک کر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس کے باوجود سینئر ڈاکٹر کے ساتھ آپکا رویہ قابل مذمت ہے،یہ کہتے ہوئے تمام انتظامی افسران نیایم ایس کو کہا کہ تمام انتظامی عہدوں پر فائض سینئر ڈاکٹرز کو انکے عہدے سے ہٹا کر معطل کیا جائے کیونکہ اس ہتک آمیز رویہ کے ساتھ کوئی بھی کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔

نارواسلوک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -