ڈینگی مچھر کی افزائش پر 6افراد کیخلاف مقدمات

  ڈینگی مچھر کی افزائش پر 6افراد کیخلاف مقدمات

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے پر 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، محکمہ ماحولیات انسپکٹر ظفر الرحمٰن نے غوث اعظم روڈپل واصل پر عثمان کے گیراج آٹوالیکٹریشن اینڈ کار میں انسپکشن کی جہاں کاٹھ کباڑ کھلے آسمان کے نیچے رکھا ہوا تھا جس میں ڈینگی مچھرکی افزائش کا خدشہ ہے، تھا نہ سیتل ماڑی میں عدنان کے کباڑخانہ میں کاٹھ کباڑ کھلے آسمان کے نیچے پڑاتھانہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے وہاڑی روڈ کے قریب کاظم رضانے کباڑ خانے کا سامان کھلے آسما ن کے نیچے رکھا ہواتھا، تھا نہ مخدوم رشید کے علاقے کوٹ رب نواز میں انسپکٹر ظفرعلی نے معائنہ کیا جہاں کاشف،بوٹے والا میں ابراہیم کی دکانوں میں ٹائروں میں پانی بھرا ہوا تھا اور جھوک لشکر میں محمد شان کی دکان میں کباڑخانہ میں پانی بھراہواتھا جو دینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن سکتے ہیں جس پرمتعلقہ پولیس نے محکمہ ماحولیات کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -