ملتان: ائیر پورٹ پر ڈینگی سرویلنس شروع

      ملتان: ائیر پورٹ پر ڈینگی سرویلنس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر جنر ل محمد حمز ہ سالک نے کہا ہے کہ نشترہسپتا ل ملتان میں دا خل زیاد ہ تر مر یضو ں کی ٹر یو ل ہسٹر ی راولپنڈ ی سے تعلق رکھتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ بس اسٹینڈ،ریلو ے اسٹیشن کے علاوہ ملتا ن ائیر پو رٹ پر ایس او پی کے مطابق سر گر میا ں تیز کی جا ئیں۔یہ با ت انہو ں نے انسد اد ڈ ینگی مہم کے جا ئز ہ لینے کیلئے ڈ ی سی آ فس میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔سی ای او ہیلتھ ڈ اکٹر منو ر عبا س اور فو کل پر سن ڈا کٹر عطا ء الر حمن کے علا وہ تما م صوبائی اور وفا قی ادا رو ں کے نمائند ے اجلاس میں موجود تھے۔ ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر جنر ل محمد حمز ہ سالک نے کہا کہ ائیر پو رٹ سکیو رٹی فو رس کے اہلکا ر وں کو ڈ ینگی سر ویلنس با ر ے ٹر یننگ د ی جا ئے۔انہو ں نے محکمہ زرا عت کی ڈ ینگی سر ویلنس سر گر میو ں پر عد م اعتما د کا اظہار کیا اور سرویلنس مہم سنجید گی سے چلا نے کی ہد ایت کی۔فو کل پر سن ڈا کٹر عطا ء الر حمن نے بتا یا کہ ملتان ائیر پو رٹ منیجر سے را بطہ کر لیا گیا ہے اور ائیر پو رٹ پر ڈ ینگی سرویلنس شر وع کر دی گئی ہے۔ائیر پور ٹ سکیو رٹی فو ر س کے اہلکا رو ں کو ڈ ینگی سر ویلنس کی تر بیت بھی دی جا رہی ہے۔
سرویلنس