زرداری رہائی کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

  زرداری رہائی کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان (پ ر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زرداری رہائی کمیٹی کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے قائدین کی رہائی کے لیے احتجاجی کیمپ لگانے سے روک دیا مظاہرین نے فٹ پاتھ پر کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق آصف زرداری رہائی کمیٹی کی جانب سے جمعہ 4اکتوبر کو آصف علی زرداری،محترمہ فریال تالپور،سید خورشید شاہ،آغا سراج درانی سمیت گرفتار قائدین کی رہائی سید یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف پر قائم جھوٹے مقدمات کے خاتمہ کے لیے پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کی کوشش کی مگر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم خان نے ہدایت دی کہ آپ احتجاج کریں کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پرکیمپ میں شرکت کے لیے پنجاب بھر سے آئے رہنماؤں نے چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میوملتان،ڈپٹی آرگنائزر جام مظہر حسین ڈیوالہ مظفر گڑھ،مرکزی صدر صداقت اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ میانوالی،صوبائی صدر آصف کلیانی ڈی جی خان،جنرل سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد خان یوسفزئی کبیر والہ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عثمان الحق قریشی لاہور،نائب صدر چوہدری محمد ارشد جالندھری میاں چنوں،امیر محمد خان نیازی میانوالی،سیکرٹری اطلاعات وسیم احمد میو،میاں انعام مجید سیالکوٹ،طارق فاروق عسکری علی پور،یسین نور گوجرانوالہ،سلیم شہزاد،نزیر کاٹھیا،داؤد خان خلجی،ملک ظفر اقبال اعوان،امجد علی خان ملتان،ادریس کھوکھر شجاعباد،کاشف اسلام،راجہ جہانزیب،ملک حمید راوالپنڈی،ملک لشکر بھٹہ،جمیل بھٹی بہاولپورسمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میوملتان،ڈپٹی آرگنائزر جام مظہر حسین ڈیوالہ مظفر گڑھ،مرکزی صدر صداقت اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ میانوالی،صوبائی صدر آصف کلیانی ڈی جی خان،جنرل سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد خان یوسفزئی کبیر والہ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عثمان الحق قریشی لاہور،نائب صدر چوہدری محمد ارشد جالندھری نے کہا کہ حکومت فوری طور پر گرفتار رہنماؤں کو رہا کرے میلسی کے محمد اشرف کشمیری جو کہ سائیکل پر احتجاجی کیمپ میں شرکت کے لیے آنے پر ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا اور اس کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کمیٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -