استاد کی عظمت کو سلام ملتان میں ریلی‘حکومت ٹیچرز کے مسائل حل کرے‘ مقررین
ملتان (سٹی رپورٹر)سماجی رہنما شاہد محمودانصاری نے کہا ہے کہ استاد کا احترام اور تقریم کرنے والی قومیں ہمیشہ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔اساتذہ کی خدمات کا اعتراف اور بلند مرتبے کا احساس کرنے والی قومیں باشعورکہلاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارشعورترقیاتی تنظیم و شمع بناسپتی کے اشتراک سے اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے ''استاد کی عظمت کو سلام ''کے عنوان کے تحت ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ پروفیسر عنایت علی قریشی اوردیگراساتذہ کرام ریلی کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھے۔ شاہد محمودانصاری نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کا وہ طبقہ ہے جوکسی بھی ملک وقوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم وتربیت عبادت سے کم نہیں۔ قسم پرسی کے اس دور میں اساتذہ کا خدمات سرانجام دینا خدمت انسانیت کا بہت بڑاجہاد ہے۔ آج اساتذہ کے احترام اور تقریم کے رویوں کو فروغ دے کر ہم ایک باوقارمعاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔پروفیسر عنایت علی قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استادکسی بھی معاشرے کی ترقی کا زینہ ہیں اور قوموں کے معمار بھی ہیں۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہم دنیا بھر کے اساتذہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ریلی