ملتان‘سکھر موٹروے کھولنے کی تیاریاں‘ حتمی انتظامات شروع‘ افسروں کی بھاگ دوڑ

    ملتان‘سکھر موٹروے کھولنے کی تیاریاں‘ حتمی انتظامات شروع‘ افسروں کی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)392کلو میٹر ملتان،سکھر موٹروے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین سے واپسی پرعام ٹریفک کے لئے کھولنے کے لئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں اس سلسلہ میں وفاقی سیکرٹری مواصلات کوموٹروے تعمیرکرنے والے حکام کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ افتتاح کے لئے تاریخ مقررکرنے سے10روزقبل انہیں آگاہ کیاجائے بتایاجاتاہے کہ یہ موٹروے سی پیک کا اہم حصہ ہے 6رویہ اس موٹروے کی لمبائی 392کلو میٹر ہے جس سے ملک کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ کے درمیان معاشی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہو گی اور ملتان اور سکھر کے درمیان جی ٹی روڈ کے مقابلہ میں سفری اوقات میں خاطر خوہ کمی آئیگی،اس موٹروے کے افتتاح سے صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ بھی خاطر خواہ مستفید ہو گا،سابقہ دور حکومت میں سی پیک کے تحت بننے والی ملتان سکھر موٹر وے پر 294 بلین کی خطیر لاگت آئی ہے جبکہ موٹر وے پر 54 پل جن میں سے ایک بڑا پل دریائے ستلج پر بنایا گیا ہے،12 سروس ایریاز،10 ریسٹ ایریاز،11 انٹرچینج،اور 426 انڈر پاسز بنائے گئے ہیں،ملتان تا سکھر ایم فائیو موٹر وے پر جولائی 2019 سے کام مکمل ہونے کا کہا جاتا رہا ہے تاہم تب سے اب تک موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھولنے کی مختلف تاریخیں دی جاتی رہیں،اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین سے واپسی پراسے کھولنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اس موقع پر چین کی اعلیٰ قیادت کی آمد بھی متوقع ہے۔

موٹروے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -