عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں‘ میاں محمد جہانگیر

  عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں‘ میاں محمد جہانگیر

  

ملتان (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں جہانگیر آرائیں معروف ایجوکیشنسٹ اینڈ فشریز ایکسپرٹ نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے بھارت اور مودی کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا جو ایک مرد مجاہد کی نشانی ہے مسلمان کبھی موت سے نہیں ڈرتا ہے اور اس کا ایمان ہے بزدلی کی زندگی سے بہادری کی موت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی خطاب ترقی پذیر ممالک اور ان قوموں کے لئے ان سبق ہے جو ایک جانور کی تکلیف کو بھی برداشت نہیں کرسکتے ہیں دوسری طرف کشمیر کے 80لاکھ کشمیریوں کی تکلیفوں پر ان کا آنکھیں بند کرنا بھی افسوسناک ہے مودی کی ظلم وبربریت کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جو تاریخ ساز خطاب کیا۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ کسی مسلم لیڈر نے اتنی دلیری سے مسلمانوں اور کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے نہیں رکھا ہے عمران خان کے خطاب کے بعد انڈین میڈیا واویلا کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ کشمیر کے 22اضلاع سے کرفیو کو اٹھادیا گیا ہے انہوں مزید کہا کہ جب تک مودی انڈیا پر مسلط ہے اس وقت ہمسایہ ممالک میں امن ممکن نہیں ہے کیونکہ مودی ایک انتہا پسند سوچ رکھتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -