نشتر: تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹرز کا احتجاج‘ کام بند کرنیکی دھمکی
ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر ہسپتال کے 700 سے زائد ڈاکٹرز ایک ماہ کی تنخواہ سے محروم تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بجٹ امور شدید متاثر ہو رہے ہیں جس کے باعث ہسپتال میں کام کرنے والے پوسٹ گریجویٹ اور ہاوس آفیسر کو ایک ماہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی جا سکی ہیں،350 سے زائد پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور 330ہاوس آفسیر ڈاکٹرز نے تنخواہ نہ ملنے پر کام بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے،ادھر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کی دھمکی دے دی ہے،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے کہا ہے کے تنخواہوں کے لیے بجٹ موجود نہیں ہے،ادھر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے وفد کے ہمراہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ڈائریکٹر فنانس سے ملاقات کی جنہوں نے یقین دلوایا کہ تنخواہوں کا چیک جاری کر دیا گیا ہے سوموار تک تنخواہیں ڈاکٹرز کے اکاونٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔
کام بند