میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 88بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 88بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 88بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ27ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22لاکھ78ہزار روپے جرمانہ عائد 3مقدمات درج کیے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔3اکتوبر2019 ء کو ملتان میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو23182یونٹس چوری کرنے پر430478 روپے جرمانہ عائد کیا گیااور دو مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 20گھریلواورکمرشل صارفین کو33343یونٹس چوری کرنے پر523971روپے جرمانہ، وہاڑی میں ایک گھریلوصارف کو3450یونٹس چوری کرنے پر87000روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو12454صارفین کو 240600روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 3گھریلوصارفین کو2326یونٹس چوری کرنے پر42000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 22 گھریلوصارفین کو30422یونٹس چوری کرنے پر531512روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج،بہاولنگر میں 3گھریلوصارفین کو4301 یونٹس چوری کرنے پر73000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواور صنعتی صارفین کو جرمانے کیے گئے ہیں۔