9اکتوبر:اسلام آباد میں تاجر کنونشن‘ملتان سے قافلے روانگی کیلئے تیار

    9اکتوبر:اسلام آباد میں تاجر کنونشن‘ملتان سے قافلے روانگی کیلئے تیار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ 9اکتوبر کواسلام آباد میں تاجر نمائندگان کا تاریخی احتجاج ہوگا ملک بھر کے ہزاروں تاجر نمائندگان شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس کی صدارت صدر ظفر اقبال صدیقی نے کی جبکہ شیخ احتشام الحق،شیخ فیصل سعید،،چوہدری طارق کریم،ممتاز علی بابر،ملک نیاز بھٹہ،محمد ارشد باجوہ،رفیق بھٹی،حاجی اصغر اکبر نے بھی خطاب کیا اور طے پایا کہ ملتان سے بھی 100سے ذائد تاجر نمائندے اسلام آباد ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکمران جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو تاجروں اور عوام کے مسائل کی اور حق کی بات کرتے ہیں جب اقتدار میں آتے ہیں تو اندھے گونگے اور بہرے ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی جانب سے کم از کم چار مرتبہ چیئرمین ایف بی آر سے مزاکرات کئے گئے لیکن وہ ہمیشہ ان لوگوں کو مزاکرات میں مدعو کرتے ہیں جنہوں نے تیرہ جولائی کی تاریخی ہڑتال کی مخالفت کی تھی اور منہ کی کھائی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے احتجاج کے پروگرام کو مزید موئثر بنانے کے لیے 9اکتوبر کو اسلام آباد میں تاجروں کا ایک مضبوط اور موئثر تاریخی کنونشن منعقد کیا جائے جس میں ہزاروں کی تعداد میں پنجاب،سندھ،خیبر پختونخواہ،بلوچستان،کراچی اور آزاد کشمیر کے تاجر نمائندگان شرکت کریں گے کنونشن سے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران بابائے تاجران خواجہ محمد شفیق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہم چاہتے تھے ہمارا یہ پروگرام کنونشن سنٹراسلام آباد میں ہولیکن بدقسمتی سے ڈی سی اسلام آباد نے ہمیں اجازت نہیں دی اجلاس میں عزیزالرحمن انصاری،اسلم سعید بٹ،شیخ عبدالندیم،شفقت رضا،عزیز الرحمن کمبوہ،شیخ طاہر ارشد،شیخ بدر منیر،غلام محی الدین،جہانگیر مہے،چوہدری شکیل،خرم شہزاد،رضوان جگنودیگر نے شرکت کی۔

احتجاج تاجر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -