علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائی کورٹ کیلئے وکلا کی ہڑتال

  علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائی کورٹ کیلئے وکلا کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائیکورٹ کے حصول کے لیے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی، اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکر ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ہڑتال