غلط پروپیگنڈہ کے نام پر میرے کیخلاف احتجاج کرنیوالے ڈاکٹرز کیخلاف ایکشن لیا جائے‘ ایم پی اے سبین گل

  غلط پروپیگنڈہ کے نام پر میرے کیخلاف احتجاج کرنیوالے ڈاکٹرز کیخلاف ایکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوزرپورٹر) چلڈرن کمپلیکس انتطامیہ کی  شہہ پر ہسپتال کے ڈاکٹرز کا پروٹوکول کے نام پر مرے خلاف احتجاج کرنا۔اوپی ڈی بند کرنا۔مریض بچوں کی زندگی سے کھیلنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا محکمہ صحت کی اتھارٹیز سے اپیل ہے کہ غلط پروپیگنڈہ کے نام پر احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن لیا  جائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی ایم پی اے سبین گل خاں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 4 جولائی کو اپنی بیٹی کو ڈینگی بخار کے شبہ میں چیک کرانے پہلی بار چلڈرن ہسپتال عام شہری کی طرح گئی۔ایم ایس ڈاکٹر مظہرالخالق نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کو بیٹی کو چیک کرانے کی ذمہ داری دی۔ ڈاکٹر شاہد کو بہت ہی ناگوار گزرا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سعدیہ نے مجھے پندرہ منٹ کمرہ کے باہر بیمار بچی کے ساتھ انتطار کروانے کے بعد اندر بلوا کر چیک کرنے کی بجائے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا مین نے اپنا تعارف اور ایم ایس کا ریفرینس بھی بتایا ڈاکٹر سعدیہ نے یہ کہا کہ میں کسی ایم پی اے یا ایم ایس کو نہیں جانتی بچی کو چیک کرانا ہے تو کراو ورنہ لے جائیں ان کے رویہ کیوجہ سے توتکار ہوئی اور ڈاکٹر شاہد نے مری بچی کو چیک کرانے کی بجائے مجھے ہی برا بھلا کہا۔بچی کو چیک کئے بغیر واپس ایم ایس کے پاس آگئی تو ایم ایس کو پہلے سے ہی فون پر الٹا چور کتوال کو ڈانٹے کی بنیاد پر فون پر بدمزگی کا بتا دیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر مظہرالخالق نے بھی مری اس وقت شنوائی نہ کی جسکی بنیاد پر مجھے بطور پارلیمانی ممبر اپنی ہی بیٹی کے چیک اپ نہ کرنے اور تضحیک آمیز رویہ کے خلاف آواز اٹھانا پڑی۔privilege کمیٹی نے 3 ماہ بعد ہیرنگ کر کے موقف سننے کے بعد مزید انکوائری اور حتمی فیصلہ آنے تک ڈاکٹر شاہد کو معطل کر دیا۔جبکہ میں میڈیا کے بھایؤں کو بتانا چاہتی ہوں کی کسی بھی طرح کا پروٹوکول نہیں لیا گیا نہ ڈیمانڈ کیا گیا اور انکوائری کمیٹی پر اپنا اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا۔۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی اھتجاجی ڈاکٹرز کو مکمل حمایت ہے اور پروٹوکول کے نام پر جھوٹا پروپیگنڈہ کروایا جا رہا ہے۔حتمی فیصلہ آنے سے پہلے ہی چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اھتجاجی راستہ اختیار کر کے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔تحریک استحقاق مرا قانونی حق تھا جو کہ میں نے استعمال کیا ہے مزید برآں میرا کسی سے کوئی بھی زاتی عناد نہیں ہے پروپیگنڈہ کروانے والے اور کرنے والے دونوں عناصر کے خلاف محکمہ صحت کی ہایئر اتھارٹیز سے سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جائے گی۔اور اپ ڈی و دیگر شعبہ جات بند کرنے والے عناصر کے خلاف کارووائی عمل میں لائی جائے گی۔
سبین گل