سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ کا زیر تعمیر کا رڈیالوجی توسیعی منصوبے کا جائزہ‘’60کروڑ کا بجٹ ریلیز

  سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ کا زیر تعمیر کا رڈیالوجی توسیعی منصوبے کا ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ کی ہدایات پر،توسیعی منصوبے کے لئے رکے ہوئے 60 کروڑ کا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے،تفصیل کے مطابق اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ نے گزشتہ ماہ چوہدری پرویز الہی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا تھا،اس دوران ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف سے ہونے والی گفتگو کے بعد نادر چٹھہ نے گزشتہ کئی سال سے زیر تعمیر کارڈیالوجی توسعیی منصوبہ کا جائزہ لیا،اس دوران ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے توسعیی منصوبہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بتایا جس پر فوری طور پر اسپیشل سیکرٹری نے رکے ہوئے 600 ملین کے فنڈز ریلیز کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی،اس حوالے سے اب بتایا جار رہا ہے 60 کروڑ کا رکا ہوا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ 450 ملین عمارت کی تعمیر اور 150 ملین مشینری کی خریداری کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔۔

ریلیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -