ایم ٹی آئی ایکٹ‘ ڈاکٹرز کا منگل‘جمعرات کو ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان

  ایم ٹی آئی ایکٹ‘ ڈاکٹرز کا منگل‘جمعرات کو ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان،تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاز کے خلاف ہر ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ 8 اکتوبر بروز منگل پنجاب بھر میں ہر بڑی شاہراہ پر ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز احتجاج کریں گے اور آوٹ ڈور میں ٹوکن ہڑتال ہو گی جس کی تمام تر تیاریاں کی جارہی ہیں،اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے عہدیدران ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر خضر حیات سمیت دیگر رہنماوں نے بھی وارڈ ٹو وارڈ مہم شروع کر دی ہے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -