وزیراعلیٰ پنجاب کااساتذہ کے عالمی دن پر پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب کااساتذہ کے عالمی دن پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ استاد ایک ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے،اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے کیونکہ وہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے طالب علمی کے زمانے میں میری رہنمائی کی اور اللہ تعالیٰ نے آج مجھے جس مقام پر فائز کیا ہے، اس میں میرے قابل احترام اساتذہ کا بھی بہت کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی اقوام نے ہی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے اور ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب/پیغام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -