میوہسپتال کی لفٹ میں پھنس کر 17سالہ لڑکادم گھٹنے سے جاں بحق

میوہسپتال کی لفٹ میں پھنس کر 17سالہ لڑکادم گھٹنے سے جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گوالمنڈی کے علاقے میں میو ہسپتال کی لفٹ میں 17سالہ نوجوان پھنس کر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کا رہائشی سترہ سالہ فہد زاہد کا والد میو سپتال میں زیر علاج تھا گزشتہ روز فہد زاہد اپنے والد کو ملنے میو ہسپتال آیا اور لفٹ میں سوار ہوا کہ اچانک لفٹ پہلے فلور پر جا کر بند ہو گئی اس دوران فہد جان بچانے کے لیے شور مچاتا رہا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد انتظامیہ نے لفٹ کا دروازہ کھول کر فہد زاہد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ایمرجنسی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ڈاکٹروں کیمطابق فہد زاہد کی موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی ہے واضع رہے چند رروز قبل میو ہسپتال دورہ کے دوران وزیراعلی پنجاب نے لفٹ کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس میو ہسپتال کو اس کی مرمت کروانے کے احکامات جاری کیے تھے مگر اس کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاگیا تھا۔

مزید :

علاقائی -