سٹور کیپر کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کی سزا، دو ملزم بری

سٹور کیپر کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کی سزا، دو ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سنجیدہ اختر نے مناواں میں سٹور کیپر محمد حامد کو قتل کرنے والے مجرم محمد عارف کو سزائے موت کی سزا کاحکم سنادیا،مقدمہ میں شریک دو ملزموں عمران اور رضوان کو بری کردیا۔عدالت میں تھانہ مناواں پولیس نے حامد نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں رضوان، عارف اور عمران کے خلاف مقدمہ کاچالان پیش کررکھاتھا، عدالت میں چالان آنے پر باقاعدگی سے سماعت ہوئی، گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم محمد عارف پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت، دو ملزمان عمران اور رضوان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

ہے،ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر غصے میں آکر سٹور کیپر حامد کی دکان پر حملہ کردیا،اسی دوران عارف نے فائرنگ کی جس سے گولی حامد جالگی اور وہ جاں بحق ہوگیاتھا

مزید :

علاقائی -