فرائض کی ادائیگی کے دوران انتقال کرنیوالے افسر واہلکار محکمے کا سرمایہ، عارف نواز

فرائض کی ادائیگی کے دوران انتقال کرنیوالے افسر واہلکار محکمے کا سرمایہ، ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آ جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سنٹرل پولیس آفس میں دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے سب انسپکٹر احمد علی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انتقال کرنے والے افسر واہلکار محکمے کا قابل قدر سرمایہ ہیں اور انکے لواحقین کی ویلفیئر اور ضرویات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایت کی کہ مرحوم سب انسپکٹر کے لواحقین کو تدفین کے اخراجات فوری ادا کئے جائیں جبکہ ساتھ ہی محکمہ کے ذمہ احمد علی کے واجبات کی بلا تاخیر ادائیگی کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔

.سنٹرل پولیس آفس کی انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات سب انسپکٹر احمد علی جمعہ کی علی الصبح دوران ڈیوٹی دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے انکی نماز جنازہ فیصل آباد کے چک نمبر238آر بی، اعوان والہ میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ ایس پی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ مرحوم سب انسپکٹر نے سوگواران میں بیوی اور چھ بچوں کو چھوڑا ہے۔

مزید :

علاقائی -