اہلیہ تشدد کیس، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع

  اہلیہ تشدد کیس، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے تشدد کیس میں اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 9اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج فرح حسین کی عدالت میں اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی،گزشتہ توز ملزم محسن عباس کی جانب سے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اس کیس کی تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی،عدالت نے تفتیشی افسرکو حکم دیا کہ تفتیش مکمل کرکے مقدمہ ریکارڈ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیاجائے۔

اداکارمحسن عباس کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں ان کی سابق اہلیہ فاطمہ نے تشدد کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -