یورپی یونین کا زلزلہ متاثرین کیلئے 3لاکھ یورو امداد کا اعلان

یورپی یونین کا زلزلہ متاثرین کیلئے 3لاکھ یورو امداد کا اعلان

  

اسلام آباد(آئی این پی) یورپین یونین نے پاکستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے تین لاکھ یورو امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا، امداد سے شدید متاثرہ 3ہزار افراد کی ضرورت پوری ہوسکے گی۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے زلزلہ متاثرین 3لاکھ یوروامدادفراہم کرے گا، یہ رقم متاثرہ خاندانوں کو ایمرجنسی ہیومنٹیرین اعانت کی فراہمی میں استعمال ہوگی۔سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امداد سے شدید متاثرہ 3ہزار افراد کی ضرورت پوری ہوسکے گی، زلزلہ متاثرین تک امداد پہنچانے کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے، زلزلہ متاثرین تک پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

یورپی یونین/ امداد

مزید :

علاقائی -