ٹیکسلا،تیز رفتاررحمن بابا ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ٹیکسلا،تیز رفتاررحمن بابا ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  

کراچی(آئی این پی) ٹیکسلا کے قریب رحمن بابا ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، واقعہ اوورسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔رحمن بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی جب ٹیکسلا ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو رحمان بابا کی پچھلی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو کا عمل فورا شروع کر دیا گیا۔مسافروں کو اگلے ڈبوں میں بٹھا کر ٹرین کو پشاور کیلئے روانہ کر دیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق 3گھنٹے میں ٹریک کلیئرکر دیا، کسی مسافر کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں، حادثہ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

رحمن بابا ایکسپریس

مزید :

علاقائی -