چنیوٹ ٹھیکہ کیس، سبطین خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

چنیوٹ ٹھیکہ کیس، سبطین خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے راہنمااورسابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت 4ملزموں کے کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیرسبطین خان کی ضمانت کے بعد پہلی پیشی تھی لیکن وہ گزشتہ روز عدالت میں بروقت پیش نہیں ہوئے، جس پرعدالت نے انہیں 17اکتوبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کردیاتاہم 2گھنٹے بعدسبطین خان عدالت میں پیش ہوگئے اور ان کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور نہیں کی، عدالت نے سبطین خان کو کہا کہ یہ درخواست اگلی تاریخ سماعت پر دی جائے کیونکہ کیس میں تاریخ دے دی گئی۔

ہے،اس کیس کے دیگر ملزمان اسلم، عبدالستار اور امتیاز احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید :

علاقائی -