110پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل،ایڈیشنل سیشن ججوں کے ساتھ منسلک

110پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل،ایڈیشنل سیشن ججوں کے ساتھ منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی طرف سے ایڈیشنل سیشن ججوں کے تھانے تبدیل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹررائے مشتاق احمد نے 110پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل کرکے انہیں ایڈیشنل سیشن ججوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد نے لاہور کے 110 پراسیکیوٹرز کے تھانے تبدیل کرتے ہوئے پراسیکیوٹروں کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالتوں میں کارروائی کے لئے مقرر کردیاہے، رائے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹروں کو اس لئے تبدیل کیا گیا ہے تاکہ پولیس اور پراسیکیوشن میں ہم آہنگی رہے، ان کا کہنا ہے کہ سیشن جج لاہور نے ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں کے تھانے تبدیل کئے، اس لئے بہتر تھا کہ پراسیکیوٹروں کو بھی تبدیل کردیا جائے اس لئے پراسیکیوٹروں کو نئے تھانوں کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججوں کے پاس کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -