مال روڈ پر ٹرانسفارمر دھماکہ سے پھٹ گیا، 12 موٹرسائیکلیں اور ایک کار تباہ

مال روڈ پر ٹرانسفارمر دھماکہ سے پھٹ گیا، 12 موٹرسائیکلیں اور ایک کار تباہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مال روڈ پر نجی بنک کے باہر نصب ٹرانسفارمر آگ لگنے سے زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا، آگ کے باعث بارہ موٹرسائیکلیں اور ایک کار نشر آتش ہوگئیں، ریسکیو کے عملہ نے آدھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ الفلاع بلڈنگ کے قریب نجی بنک کے باہر نصب ٹرانسفارمرمیں ساٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور زوردار دھماکہ سے ٹرانسفارمر پھٹ گیا، ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجہ میں آگ نے نیچے کھڑیں بارہ موٹرسائیکلیں اور کار کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیوترجمان کے مطابق آگ پر تیس منٹ کے آپریشن کے بعدقابوپالیاگیا، آگ کے باعث نجی بنک کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -