نیب کی درخواست پر عبد الغنی مجید کو نوٹس جاری , 22اکتوبر کو جواب طلب

  نیب کی درخواست پر عبد الغنی مجید کو نوٹس جاری , 22اکتوبر کو جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی درخواست پر عبد الغنی مجید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دور ان نیب نے عبدالغنی مجید کی ایک اور انکوائری میں گرفتاری مانگ لی،نیب کی جانب سے عبدالغنی مجید کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لئے درخواست دائر کی گئی۔ نیب نے کہاکہ عبدالغنی مجید سے گنے کے کاشتکاروں کی سبسڈی میں خرد برد کی تفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے نیب سے کیس کا مکمل ریکاڑد طلب کر لیا،نیب کی درخواست پر عبدالغنی مجید کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے 22 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ عبدالغنی مجید اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں
عبد الغنی مجید

مزید :

علاقائی -