پاک سری لنکامیچز کیلئے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے متبادل انتظامات مکمل

پاک سری لنکامیچز کیلئے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے متبادل انتظامات مکمل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ٹی20میچز کے دوران مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ،مین بلیوار ڈروڈ، فیروزپور روڈ سمیت ملحقہ روڈز پر ٹریفک کے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں،غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ مین بلیواروارڈ گلبرگ تک کا ایریاکو معمول کی ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا،اچھرہ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن،حالی روڈ اورلبرٹی R/Oسے حسین چوک تک بھی معمول کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گیں،مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈ،بھیکوال موڑ سے پنجاب یونیورسٹی،برکٹ مارکیٹ سے سنیٹر پوائنٹ اور فردوس مارکیٹ،ڈیفنس موڑ،والٹن روڈ بجھوایا جائیگا۔اسی طرح قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سیبراستہ پیکو روڈ متبادل راستوں پر چلایاجائیگا۔جبکہ گورنر ہاؤس سے جانب ڈیوس چوک سکیورٹی وجوہات کی بناء پر مہمان ٹیم کے قیام تک یہ انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند ہے،متبادل ٹریفک پلان کی صورت میں گورنر ہاؤس سے ٹریفک کو دائیں چائنہ چوک اور بائیں ڈائیورٹ کروایا جا ریا ہے،پل نہر مال روڈ سے ریگل چوک جانے والی ٹریفک کو ڈیوس چوک سے براستہ لاہور پریس کلب بجھوایا جا رہا ہے،شہری مال روڈ الحمرا سے کینٹ جانے کیلئے علامہ اقبال روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔، شہری مال روڈ کی بجائے جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ ترجیح دیں۔

،سی ٹی ا ولاہور کا کہناتھا کہ شہری مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ اور فیروزپور روڈ پر سفر کرنے کیلئے ہیلپ لائن15سے راہنمائی لیں،سٹی ٹریفک پولیس تکلیف کیلئے شہریوں سے معذرت خواہ ہے، ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں جس کیلئے شہریوں کا روڈ زپر تعاون درکار ہوگا۔

مزید :

علاقائی -