چوہنگ حادثے کا زخمی سکیورٹی گارڈ جانبر نہ ہو سکا، لاش ورثا کے حوالے

چوہنگ حادثے کا زخمی سکیورٹی گارڈ جانبر نہ ہو سکا، لاش ورثا کے حوالے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ چوہنگ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 50سالہ سیکیورٹی گارڈ دس روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر دس روز قبل فضل اللہ دتہ زخمی ہوگیا تھا جس کا علاج معالجہ ہسپتال میں جار تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑگیا۔

مزید :

علاقائی -