ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ پیپر کو آؤٹ کرنے کے مقدمہ میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  ایم بی بی ایس انٹری ٹیسٹ پیپر کو آؤٹ کرنے کے مقدمہ میں گواہوں کے وارنٹ ...

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے ایم بی بی ایس کے انٹری ٹیسٹ کے پیپر کو آؤٹ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ڈاکٹر ارسلان سمیت 12ملزمان کے کیس میں گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت18اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے اس کیس میں گواہوں کو طلب کررکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت نے تفتیشی افیسر کو حکم دیا کہ کیس کے دیگر گواہوں کے ایڈریس عدالت میں فوری طور پر فراہم کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -