ڈی آئی جی سکیورٹی آفس میں انسپکٹر عظیم باجوہ کی ریٹائرمنٹ پر تقریب
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سکیورٹی آفس لاہورمیں انسپکٹرمحمد عظیم باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی سکیورٹی ڈویژن ون خالد محمود افضل،انسپکٹر ایڈمن مرزا عظیم اللہ، انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ ریحان جمال سمیت سکیورٹی اور آپریشنز ونگ کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز/سکیورٹی اشفاق خا ن و دیگر افسران نے انسپکٹر محمد عظیم باجوہ کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اشفاق خان نے انسپکٹر محمد عظیم کو کامیابی سے مدت ِ ملازمت پوری کرنے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری کے لیے انسپکٹر عظیم باجوہ کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔محکمہ پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ ہونے والے افسران واہلکارہمیشہ فیملی کا حصہ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
۔انسپکٹر محمد عظیم باجوہ بوقت ریٹائرمنٹ سپروائزری آفیسر گاردات فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ محمد عظیم باجوہ نے 35 سال محکمہ پولیس میں مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ریٹائرڈ انسپکٹر محمد عظیم باجوہ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اورتمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔