داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی،ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اورسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پرسرچ آپریشنزکئے جا رہے ہیں۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز کو شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر الرٹ رہنے اوراپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے سرچ آپریشنز کی نگرانی خود کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔