شیروانی خراب سلائی کرنے پر ٹیلر کیخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

شیروانی خراب سلائی کرنے پر ٹیلر کیخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے شادی کے لئے شیروانی خراب سلائی کرنے پر پرویز ٹیلر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔عدالت نے مذکورہ ٹیلر سے 16اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔صارف عدالت میں وحدت کالونی رہائشی کے محمد سلمان نے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ اس نے مسلم ٹاؤن میں واقعہ پرویز ٹیلر کوشیروانی سلائی کے لئے دی،ٹیلرنے سلائی کے دوران ناقص دھاگہ استعمال کیا جس سے اس کی شیروانی بیٹھتے ہوئے جگہ جگہ سے کھل گئی۔
،اس نے ٹیلرسے رابطہ کیااور شیروانی دوبارہ سلائی کر کے دینے کو کہا لیکن ٹیلر نے بات سننے سے انکار کردیااور اسے دکان سے باہر نکال دیا،عدالت سے استدعاہے کہ اسے ذہنی کوفت کا سامنا کرناپڑاہے اس لئے اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید :

علاقائی -