سرگودھا چیمبرتاجروں اورصنعتکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے‘شفیق الرحمٰن
سرگودھا (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے تاجروں کیساتھ بہتر روابط بنانے اور سہولتیں دینے کے اقدامات خوش آئند ہں جن سے تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے سے کوئی بھی تاجر انکاری نہیں مگر طریقہ کار پر اختلاف ہوسکتا ہے جس کا بہترین حل مذاکرات ہیں۔
اس سلسلے میں حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ شفیق الرحمٰن نے کہا کہ سرگودھا چیمبر تاجروں‘ صنعتکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے اور انشاء اللہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔