ماسٹر مولٹی فوم کے تعاون سے پنک ربن پاکستان کی ”بریسٹ کینسر آگاہی“ مہم

ماسٹر مولٹی فوم کے تعاون سے پنک ربن پاکستان کی ”بریسٹ کینسر آگاہی“ مہم

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں میٹریس بنانے والے صف اول کے ادارے ”ماسٹر مولٹی فوم“ نے بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پروگرام اور سرگرمیوں میں شمولیت کیلئے معروف تنظیم پنک ربن پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ”بریسٹ کینسر آگاہی مہینہ“ کے عنوان سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔جس کے تحت مینار پاکستان پرایک پروقار تقریب ”پنک الیومنیشن“کا انعقاد کیا گیا۔تحریک پاکستان کی اہم یادگار کے زیر سایہ منعقد ہونے والی اس تقریب میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔یہ مہم پنک ربن پاکستان ہر سال اکتوبر کے مہینے میں منعقد کرتی ہے،رواں سال اس مہم کا انعقاد ماسٹر مولٹی فوم کے زیر اہتمام کیا گیاہے جو ملک میں مختلف رفاہی اور سماجی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتا ہے۔ ”پنک الیومنیشن“تقریب کا بنیادی مقصداس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ عام خواتین کوبریسٹ کینسر کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی،جس کے باعث ابتدائی سٹیج پر بریسٹ کینسر کی تشخیص نہیں ہو پاتی۔پاکستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،ماہرینِ صحت کے مطابق ہر 9 میں سے ایک عورت بریسٹ کینسر کے خطرے سے دوچار ہے۔ ہر سال تقریبا 90000 نئے کیس سامنے آتے ہیں۔ اس سال اس مسئلے کی نوعیت اور شدت کو سمجھتے ہوئے حکومت پاکستان اورماسٹر مولٹی فوم بھی پنک ربن کے ساتھ اس آگاہی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -