چاند پر اپالو 11 کی کامیاب لینڈنگ کے 50سال مکمل ہونے پرتقریب
اسلام آباد(پ ر)چاند پر اپالو11کامیابی سے اترنے کے 50سال مکمل ہونے کی خوشی میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اپالو11 کی طرز کے گولڈن ماڈل کے ساتھ ساتھ تاریخی سپیڈ ماسٹر مون واچ کی رونمائی کی گئی۔ تقریب کا اہتمام بین الاقوامی گھڑی ساز کمپنی اومیگا اور پاکستان کی ایک بڑی درآمدی کمپنی سورنج کے تعاون سے کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان میں سوئٹزر لینڈ ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب برنارڈ فرگر نے خصوصی شرکت کی۔ان کے علاوہ شو بز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور ستاروں ایمل خان، ولید صدیقی، اوزیلڈم،آمنہ رضوان، زینب ملک، راحیل راؤ اور سنبل طارق شامل تھے۔ تقریب کے مہمانا ن کو بتایا گیا کہ 21جولائی1969کو نیل آرم سٹرانگ اور بز الڈرن اپالو 11کے ذریعے چاند پر اترے۔ نیل آرم سٹرانگ چونکہ اپالو11کے کمانڈر تھے اس لیے وہ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے۔ اس وقت وہ اپنی سپیڈ ماسٹر 105.012 اپنے لونر ماڈیول میں چھوڑ گئے کیونکہ اس کے الیکٹرک ٹائمر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ جس کے بعد بز الڈرن کی سپیڈ ماسٹر نے پہلی گھڑی کا اعزاز اپنے نام کیا جو چاند پر سب سے پہلے پہنی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سورنج کے سی ای او رمیز ستار کا کہنا تھا کہ اپالو11 کے چاند پر لینڈنگ کے50سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ہم اومیگا کے تعاون سے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے سپیڈماسٹر مون واچ لانچ کر رہے ہیں۔