پاکستان کوسٹ گارڈز کا کشمیریوں کے حق میں زبردست مظاہرہ 

پاکستان کوسٹ گارڈز کا کشمیریوں کے حق میں زبردست مظاہرہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر پاکستان کوسٹ گارڈزنے بھی اپنے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی اور پر امن ا حتجاج  نعروں کے ذریعے کیا جس میں کشمیری لوگوں کو انصاف دو اور بھار ت کی جانب سے ظلم وستم کو ختم کر نے کے نعرے لگائے گئے اور یہ واضح پیغام دیا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر بنے گا پاکستان ہم لے کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگا کریکجہتی کا اظہارکیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھاستارہ امتیازملٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ان سے الگ نہیں موجودہ حکومت اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلے کو جس طرح اجاگر کر رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے گی آخر میں یہی کہوں گا کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا کشمیر بنے گا پاکستان اور جموں کشمیر کا نعرہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -