نظم و ضبط کی خلاف ورزی اے این پی کارکنوں کی بنیادی رکنیت کا خاتمہ

نظم و ضبط کی خلاف ورزی اے این پی کارکنوں کی بنیادی رکنیت کا خاتمہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ضلع شرقی کے صدرکی سفارش پر پارٹی نظم و ضبط کی مسلسل خلاف ورزیوں پریوسی 27،پہلوان گوٹھ کے اراکین جابر خان، مشتاق علی، آصف خٹک اور یوسی 31،ضلع شرقی کے اراکین ظفر محسود اور شہریار محسودکی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے جبکہ پارٹی کارکنان و عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اشخاص سے کسی بھی قسم کا تنظیمی تعلق نہ رکھیں۔اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشنز باچا خان مرکز (سندھ) سے جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -