نوجوان شیفس میں روزگار  کی بہتری کے لیے نیسلے کی تربیت

   نوجوان شیفس میں روزگار  کی بہتری کے لیے نیسلے کی تربیت

  

کراچی(پ ر) نیسلے نے اپنے ینگ کلینری ٹیلنٹس  (YOCUTA)  پروگرام کے تحت پاکستان میں نوجوان اور پُرعزم شیفس کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ YOCUTA  پروگرام نیسلے کے گلوبل یوتھ اِنی شئیٹِو کا حصّہ ہے۔ تربیت کا انعقاد کالج آف ٹوؤرزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM)   میں ہوا جس میں COTHM   کے 40   سے زائد منتخب طلبہ نے شرکت کی اور patisserie     یعنی میٹھوں کی تیاری کے فن میں وسیع اور دلچسپ کورسز سے کا حصّہ بنے۔ کورس میں نیسلے کی بیرونِ گھراشیائے خورد و نوش کی سروس’ نیسلے پروفیشنل‘ کی ایڈوازری شیف حرا لئیق نے میٹھے تیار کرنے کی عملی مشق بھی فراہم کی۔ گلوبل یوتھ اِنی شئیٹِو کا مقصد 10   ملیَن نوجوانوں کو معاشی مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ YOCUTA    پروگرام نوجوانوں میں پکوان کا ہنر نکھارنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے اُن کی علمی اور عملی صلاحیتیں پروان چڑھیں گی اور وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تیار ہوں گے، جبکہ اشیائے خورد و نوش کی صنعت کو دُنیا بھر میں پکوان کے شعبے میں ہنرمند افراد کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -